صوابی میں کلاؤڈ برسٹ سے درجنوں گھر منہدم

افتخار احمد یوسفزئی

ضلع صوابی کی تحصیل ٹوپی کےعلاقے گدون درودائی میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث 10 سے 12 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے ہیں۔

ملبے تلے تقریباً 40 سے 50 افراد دب گئے جنہیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ پاک فوج کے جوان اور مقامی لوگ بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

اب تک 8 افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں جن کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 3 زخمیوں کو بھی ملبے سے زندہ نکالا گیا ہے جن میں ایک کمسن بچہ بھی شامل ہے۔

امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ مزید افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے جبکہ متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور ہیں۔

Scroll to Top