خیبرپختونخوا حکومت نے حالیہ سیلاب اور طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے عوام کو بروقت ریلیف اور شفاف معاوضے کی فراہمی کے لیے ایک جدید اقدام اٹھاتے ہوئے ’’ڈیجیٹل ڈیزاسٹر کمپنسیشن مینجمنٹ‘‘ کے نام سے خصوصی ایپ متعارف کرائی ہے۔ اس ایپ کا باضابطہ افتتاح وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کیا۔
’’متاثرین کو بروقت ریلیف اور سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کے ذریعے شفاف اور فوری ادائیگی ممکن بنائی جا رہی ہے۔‘‘ایپ خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ نے ہنگامی بنیادوں پر تیار کی ہے اور اسے صوبائی حکومت کی سروس ڈیلیوری ایپ ’’دستک‘‘ سے منسلک کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے متاثرہ شہری اپنی املاک کے نقصانات کی تفصیلات اپلوڈ کر کے معاوضے کے لیے کلیم داخل کر سکیں گے۔ تمام ادائیگیاں براہ راست متاثرہ افراد کے بینک اکاؤنٹس میں آن لائن منتقل کی جائیں گی۔
ایپ کی نمایاں خصوصیات ،جیو ٹیگنگ اور خودکار ویری فکیشن کے ذریعے غلط معلومات یا جعلی کلیمز کی روک تھاموزیراعلیٰ، چیف سیکریٹری اور دیگر حکام کے لیے لائیو ڈیش بورڈمکمل شفافیت اور نگرانی کا نظاممتاثرین کے لیے فوری معاوضہ ادائیگی کا قابلِ بھروسا طریقہ ہے ۔
سیلابی تباہی کی صورتحال15 اگست سے شروع ہونے والی موسلا دھار بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع—بالخصوص بونیر، سوات اور باجوڑ—میں شدید جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔
ریلیف فنڈز اور حکومتی اقدامات وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر متاثرہ اضلاع کے لیے فوری طور پر 50 کروڑ روپے کے ریلیف فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں،بونیر کو 15 کروڑ روپےباجوڑ، بٹگرام، مانسہرہ کو 10، 10 کروڑ روپےسوات کے لیے 5 کروڑ روپے مختص یہ فنڈز بحالی، ریلیف، اور متاثرہ خاندانوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایپ کی تیاری میں حصہ لینے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام خیبرپختونخوا حکومت کے ڈیجیٹل گورننس وژن کا عملی ثبوت ہے۔





