کامران علی شاہ
پشاور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما خواتین، ایم این اے شاندانہ گلزار، نادیہ خٹک اور خدیجہ شاہ کی جانب سے دائر مقدمات کی تفصیلات کے حصول اور حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔
یہ سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس کامران حیات میانخیل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔
عدالت نے تینوں درخواست گزاروں کی حفاظتی ضمانت میں 9 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو انہیں درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں : سیلابی صورتحال! فیلڈ مارشل کی ہدایت پر پاک فوج متحرک، 25 ہزار متاثرین محفوظ مقام پر منتقل ،ترجمان پاک فوج
عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر درخواست گزاروں کے خلاف درج مقدمات کی مکمل تفصیلات اور رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔





