راولاکوٹ: رینجرز پر فائرنگ کرنیوالا کالعدم ایکشن کمیٹی کا کارندہ جوابی کارروائی میں ہلاک

آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ کے ہیڈکوارٹر راولاکوٹ میں رائی چوک کے مقام پر قائم رینجرز کے ناکے پر فائرنگ کرنے والا کالعدم ایکشن کمیٹی کا کارندہ جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ سہ پہر ساڑھے تین بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب چک دامنی راولاکوٹ کا رہائشی فیضان ولد شان رائی چوک پر قائم ناکہ پوائنٹ سے گزر رہا تھا۔ اس دوران انہوں نے 30 بور پسٹل سے وہاں تعینات رینجرز اہلکاروں پر اچانک فائرنگ شروع کر دی۔

رینجرز اہلکاروں کی فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ آور موقع پر ہی مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :کسی کو جڑواں شہروں کے شہریوں کی زندگیاں تہہ و بالا کرنے کا اختیار نہیں، سینئر صحافی مرتضیٰ سولنگی

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک شخص کا تعلق کالعدم ایکشن کمیٹی سے تھا۔ واقعے کے فوراً بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Scroll to Top