نور علی
وانا:جنوبی وزیرستان اپر اور لوئردونوں اضلاع کے مختلف علاقوں میں کل صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔
نوٹیفیکیشن جاری کے مطابق امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کل 21 اگست 2025 بروز جمعرات صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک اپر اور لوئر کے مختلف علاقوں میں مکمل کرفیو نافذ رہے گا۔
کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی اور تمام بازار و مارکیٹیں بند رہیں گی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں اور راستوں میں جنوبی وزیرستان لوئر (وانا و شکئی تحصیل،وانا ، تیارزہ گیٹ کربکوٹ ، تنائی،شکئی انزر چینہ تا وانا جبکہ جنوبی وزیرستان اپر کے تاؤدہ چینہ ، مکین بی بی رغزئی ، سراروغہ ، کوٹکائی ، سپینکئی رغزئی تا نظر خیل،تاؤدہ چینہ ، مکین ، کانیگرم ،شیرونگی تا سپین جماعت اور تیارزہ تا توروام شامل ہیں ۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق کرفیو کے دوران صرف ایمرجنسی کی صورت میں پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت کے ساتھ، شناختی کارڈ اور ضروری کاغذات جمع کروا کر سفر جاری رکھا جا سکے گا۔
سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر گاڑی کو 100 میٹر فاصلے پر سڑک سے نیچے اتار لیا جائے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے جنوبی وزیرستان اپر کی طرف سفر کرنے والے مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ سفر سے گریز کریں۔





