تحریک انصاف کا ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ، سیاسی میدان خالی نہ چھوڑنے کا اعلان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئندہ ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں تفصیلی مشاورت اور ووٹنگ کے بعد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، گزشتہ شب ہونے والے اجلاس میں ضمنی الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کے معاملے پر باقاعدہ رائے شماری کرائی گئی، جس میں اکثریتی ارکان نے الیکشن میں حصہ لینے کے حق میں ووٹ دیا۔ اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کے لیے میدان خالی چھوڑنا دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہوگا۔

حلقہ وار تیاریوں کی ہدایت سیاسی کمیٹی نے ملک کے مختلف حلقوں میں متوقع ضمنی انتخابات کے لیے انتخابی تیاریوں کا آغاز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ پارٹی کی تنظیموں کو متحرک کرنے اور امیدواروں کے چناؤ کے لیے مشاورتی عمل تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر ابھی اتفاق رائے نہیںاجلاس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے نامزدگی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، تاہم محمود خان اچکزئی کی ممکنہ نامزدگی پر سیاسی کمیٹی کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔ کمیٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق، اکثریتی ارکان کی خواہش ہے کہ اپوزیشن لیڈر کا تعلق تحریک انصاف ہی سے ہو۔

اسی معاملے پر مزید مشاورت کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ سیاسی کمیٹی کی آئندہ بیٹھک میں اس پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Scroll to Top