پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں ایک اور بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔
محمد عامر نے کیریبین پریمیئر لیگ 2025 میں ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز کے خلاف میچ میں اپنی 400ویں ٹی ٹوئنٹی وکٹ حاصل کی۔
شاندار کارکردگی کے ساتھ محمد عامر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 400 وکٹیں لینے والے صرف دوسرے پاکستانی باؤلر بن گئے ہیں۔
محمد عامر سے پہلے یہ اعزاز وہاب ریاض کے حصے میں آیا تھا جنہوں نے 413 وکٹیں 348 میچز میں حاصل کی تھیں۔
عامر نے یہ سنگِ میل 343 میچز میں عبور کیا اور اب وہ ٹی ٹوئنٹی کے کامیاب ترین باؤلرز کی عالمی فہرست میں نویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے اسکولز میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کر دیا
فہرست میں افغانستان کے راشد خان بدستور پہلے نمبر پر ہیں، انہوں نے 486 میچز میں 658 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔





