شمالی وزیرستان میں دو دن کےلیے مکمل کرفیو نافذکرنے کا اعلان

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے 23 اور 24 اگست کو مکمل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ کرفیو ہفتہ کی صبح 5 بجے سے شروع ہو کر سوموار کی صبح 7 بجے تک جاری رہے گا۔

ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واضح کیا ہے کہ اس دوران ضلع بھر میں ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہوگی اور تمام تجارتی مراکز، بازار اور مارکیٹس بند رہیں گے۔

مختلف علاقوں اور سڑکوں پر عوام کی آمد و رفت پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی تمام روزمرہ سرگرمیاں ہفتہ کے دن ختم کر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں : چارسدہ سے افسوسناک خبر سامنے آگئی

اس کے علاوہ، معمول کے مطابق سورج غروب ہونے سے لے کر صبح طلوع ہونے تک نقل و حرکت پر پابندی جاری رہے گی، جس کے تحت احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Scroll to Top