سیلاب متاثرین ہو جائیں تیار! انتظار ختم ،خیبرپختونخوا حکومت نے امدادی رقم کی تفصیل جاری کر دی

سیلاب متاثرین ہو جائیں تیار! انتظار ختم ،خیبرپختونخوا حکومت نے امدادی رقم کی تفصیل جاری کر دی

خیبرپختونخوا حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ محکمہ ریلیف کے مطابق سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 20 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا، جبکہ زخمی متاثرین کو فی کس 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

محکمہ ریلیف نے مزید بتایا کہ سیلاب سے مکمل تباہ ہونے والے گھروں کے مالکان کو 10 لاکھ روپے جبکہ جزوی طور پر تباہ شدہ گھروں کے لیے 3 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ اسی طرح سیلاب سے متاثرہ دکانوں کے لیے 5 لاکھ روپے کا معاوضہ مقرر کیا گیا ہے۔

متاثرین کو خوراک کی فراہمی کے لیے فی کس 15 ہزار روپے بھی دیے جائیں گے تاکہ ان کی فوری ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

محکمہ ریلیف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ امدادی پیکج سیلاب متاثرین کی بحالی اور زندگی کو معمول پر لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ متاثرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کر کے اپنے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں۔

Scroll to Top