بھرتیوں کا راز فاش، فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے حیران کن تبدیلی کر دی

اسلام آباد: فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے جنرل ریکروٹمنٹ کے لیے تحریری امتحانات کو ختم کرنے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔ اب امیدواروں کا انتخاب صرف ایم سی کیوز (MCQs) پر مشتمل ٹیسٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

ایف پی ایس سی نے اس حوالے سے ایک پبلک نوٹس جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نیا نظام 21 ستمبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔

نئے نظام کے مطابق تحریری امتحانات کی جگہ اب گریڈ 16 سے 21 تک کے تمام عہدوں کے لیے ایم سی کیوز پر مبنی ٹیسٹ لیا جائے گا۔

بی ایس 16 اور 17 کے امیدواروں کے لیے ایک سو نمبروں پر مشتمل ایم سی کیو پیپر ہوگا، جبکہ بی ایس 18 اور اس سے زائد گریڈز کے امیدوار دو ایم سی کیو پیپرز دیں گے۔

کامیابی کے لیے امیدواروں کو کم از کم 40 سے 50 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہوں گے، اور ہر غلط جواب پر 0.25 نمبر کی کمی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا حکومت نے سیلاب زدگان کے لیے بڑا امدادی پیکج اعلان کر دیا

یہ نیا نظام سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کے امتحانات پر لاگو نہیں ہوگا۔

ایف پی ایس سی کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کا مقصد بھرتی کے عمل کو مزید شفاف، مؤثر اور جدید بنانا ہے تاکہ بہتر امیدواروں کو منتخب کیا جا سکے۔

Scroll to Top