مردان پولیس نے عوامی شکایات پرکارروائی کرتے ہوئے “بےہودہ گروپ” کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔
اس گروپ میں شامل لڑکے اور لڑکیاں اپنے اکاؤنٹس سے فحش مواد، گالیاں اور غیر اخلاقی گفتگو شیئر کر کے نوجوان نسل کو گمراہ کر رہے تھے۔
پولیس نے نامزد ملزم زاہد ولد نورعالم سکنہ مستری آباد مردان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے۔
گرفتار ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ ان کا گروپ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے اور آئندہ ایسی سرگرمیوں میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر فحاشی، گالی گلوچ اور معاشرتی برائی پھیلانے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ایسے افراد کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا تاکہ معاشرے میں صاف ستھری اور مثبت اقدار کو فروغ دیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت نے 13 افسران کےتبادلے کے احکامات جاری کر دیے
ایسے افراد کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا تاکہ معاشرے میں صاف ستھری اور مثبت اقدار کو فروغ دیا جا سکے۔





