بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر فیصل امین خان نے تمام قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا

شیراز احمد شیرازی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے بعد قومی اسمبلی کے رکن فیصل امین خان نے تمام قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

فیصل امین خان جو تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کے بھائی ہیں، نے اکنامک افیئرز، فوڈ سیکیورٹی اور پارلیمانی ٹاسک فورس سمیت تمام کمیٹیوں سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔

مستعفی ہونے کا یہ فیصلہ عمران خان کی ہدایات پر کیا گیا ہے اور انہوں نے اپنا استعفیٰ چیف وہیپ عامر ڈوگر کو بھیج دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر دیگر ارکان قومی اسمبلی بھی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ اقدام پی ٹی آئی کے اندر قائمہ کمیٹیوں میں اپنی موجودگی کم کرنے اور سیاسی حکمت عملی کے تحت لیا جا رہا ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد مزید استعفوں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔

Scroll to Top