اقوام متحدہ نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی فوری مدد کے لیے 6 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔
یہ ابتدائی رقم متاثرہ افراد کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فراہم کی جائے گی۔
اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں کی قیادت پاکستانی حکام کر رہے ہیں، جبکہ اقوام متحدہ اور مقامی شراکت دار تعاون فراہم کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پروٹوکول کی بجائے عوام کی خدمت کو ترجیح دینا ہی حقیقی سیاست ہے، ارباب عثمان خان
ترجمان نے مزید بتایا کہ ایک اعلیٰ سطحی وفد آج سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گا تاکہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔
اقوام متحدہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کو اس مشکل وقت میں اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا اور حالات کے مطابق مزید امداد بھی فراہم کی جائے گی۔





