نواز شریف نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو مری طلب کر لیا ، اہم مشاورت کی وجہ سامنے آ گئی

نواز شریف نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو مری طلب کر لیا ، اہم مشاورت کی وجہ سامنے آ گئی

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز مری پہنچ گئے، جہاں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس کچھ دیر میں متوقع ہے۔ اجلاس میں بھارت کی جانب سے دریاؤں میں اضافی پانی چھوڑنے کے باعث پنجاب میں پیدا ہونے والی ممکنہ سیلابی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل (اے آر وائی )کے مطابق نواز شریف نے موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو مری طلب کیا، جس کے بعد دونوں رہنما فوری طور پر مری روانہ ہوئے۔ اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں، خصوصاً دریائے چناب، ستلج اور راوی میں خطرناک حد تک بڑھتے پانی کے بہاؤ پر بریفنگ دی جائے گی۔ متعلقہ حکام، بشمول این ڈی ایم اے، پانی و بجلی اور مواصلات کے اعلیٰ افسران بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں سیلابی خطرات کے ساتھ ساتھ ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی مشاورت متوقع ہے، تاکہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک جامع اور مؤثر حکمت عملی ترتیب دی جا سکے۔

اس اہم مشاورت سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ایک ہنگامی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے پنجاب اور دیگر متاثرہ علاقوں میں سیلاب کی موجودہ صورتحال، امدادی سرگرمیوں اور پیشگی اطلاع کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بروقت الرٹ سے اور محکمانہ تیاریوں کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان سے بچا گیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گجرات، سیالکوٹ اور لاہور میں اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں

متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائےوزیر توانائی، وزیر مواصلات اور چیئرمین این ایچ اے لاہور پہنچ کر موقع پر انتظامات کی نگرانی کریںوزیراعظم نے واضح کیا کہ سیلاب سے متاثرہ تمام صوبوں، خصوصاً خیبرپختونخوا میں وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی اور بحران سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے باہمی ہم آہنگی سے کام کریں

Scroll to Top