مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کیلئے اچھی خبر، یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی منتقل ہونے جا رہے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل (ہم نیوز)کے مطابق ابتدائی تخمینوں میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹرہائی اسپیڈ ڈیزل میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹرمٹی کے تیل میں 1 روپے 57 پیسے فی لیٹرجبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کی گنجائش پیدا ہوئی ہے، جس کا براہ راست فائدہ عام صارفین کو پہنچے گا۔
تاہم، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی اعلان وزارتِ خزانہ کی جانب سے 31 اگست کی شب یا یکم ستمبر کو کیا جائے گا۔
اگر حکومت نے اوگرا کی سفارشات کو منظور کر لیا تو یہ کمی عوام کو مہنگائی سے جزوی ریلیف فراہم کر سکتی ہے۔





