وزیرستان کے دو نوجوانوں نے بحرین میں ہونے والے یوتھ ایم ایم اے ایونٹ میں گولڈ اور براونز میڈل جیت لئے

شاکر خان 

قبائلی اضلاع شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان اپر سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں نے بحرین میں منعقد ہونے والے یوتھ ایم ایم اے ایونٹ میں بالترتیب گولڈ اور براونز میڈل جیت لئے۔

محمد عمر وزیر نے اس ایونٹ کے فائنل میچ میں تاجکستان کے زیاد احمد کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ محمد عمر وزیر کا تعلق خیبرپختونخواہ کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل سے ہے۔ وہ اپنے حریف کے ساتھ سخت مقابلے کے بعد فاتح قرار پائے اور گولڈ میڈل جیت کر پورے علاقے کا نام روشن کیا۔

دوسری جناب جنوبی وزیرستان اپرکے امین محسود نے بھی بحرین میں ہونے والے اسی ایونٹ میں براونز میڈل جیتا۔

امین محسود نے ایران اور یو اے ای کے ٹاپ فائٹرز کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس کامیابی کے بعد امین محسود کو اکتوبر میں ہونے والے ایشین یوتھ گیمز کے لیے سلیکٹ کر لیا گیا ہے۔

یہ دونوں کامیابیاں شمالی وزیرستان کے نوجوانوں کی محنت، عزم اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

Scroll to Top