مون سون بارشوں کا موجودہ سلسلہ 5 ستمبر تک جاری رہے گا،محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کا وارننگ الرٹ

مون سون بارشوں کا موجودہ سلسلہ 5 ستمبر تک جاری رہے گا،محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کا وارننگ الرٹ

پنجاب میں مون سون بارشوں کا حالیہ سلسلہ تاحال جاری ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق یہ بارشیں 5 ستمبر تک وقفے وقفے سے جاری رہیں گی۔ پی ڈی ایم اے (صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) پنجاب نے ممکنہ شدید بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال میں شدت کا خدشہ ہے، خاص طور پر نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ادھر دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جو ممکنہ خطرے کی نشاندہی کر رہا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق:

دریائے چناب
مرالہ ہیڈ ورکس: 247,986 کیوسک
خانکی ہیڈ ورکس: 502,633 کیوسک
قادرآباد ہیڈ ورکس: 530,537 کیوسک
چنیوٹ پل: 494,190 کیوسک

دریائے راوی
جسر: 82,140 کیوسک
بلوکی ہیڈ ورکس: 121,600 کیوسک
سدھنائی ہیڈ ورکس: 139,999 کیوسک

دریائے ستلج
جی ایس والا: 319,295 کیوسک
سلیمانکی ہیڈ ورکس: 132,492 کیوسک
اسلام ہیڈ ورکس: 95,727 کیوسک
پنجند ہیڈ ورکس: 169,032 کیوسک

محکمہ آبپاشی اور متعلقہ اداروں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ریسکیو ادارے متحرک کر دیے گئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 1129 پر فوری رابطہ کریں۔

Scroll to Top