پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کی سست روی نے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے ترجمان نے اس سست روی کی وجہ واضح کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے قریب جدہ میں سب میرین کیبل کٹ گئی ہے، جس کے باعث ملک کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہو رہی ہے۔
ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ سب میرین کیبل کٹنے کی وجہ سے انٹرنیٹ سروسز خصوصاً مصروف اوقات میں معمولی سست روی کا شکار ہو سکتی ہیں۔ تاہم، انہوں نے یقین دلایا کہ متبادل بینڈوِدھ کے ذریعے سروس کی بحالی اور بہتری کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں تاکہ صارفین کو کم سے کم پریشانی ہو۔
پی ٹی سی ایل کی ٹیم اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے اور صارفین کو صورتحال سے متعلق بروقت آگاہ کیا جائے گا۔





