نوشہرہ میں مسلم لیگ (ن) کے یوتھ کنونشن کے دوران شدید بدنظمی، امیر مقام کوسٹیج سے اُتار دیا گیا

نوشہرہ میں مسلم لیگ (ن) کے یوتھ کنونشن کے دوران شدید بدنظمی، امیر مقام کو سٹیج سے اُتار دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام نوشہرہ میں منعقدہ یوتھ کنونشن شدید بدنظمی کا شکار ہو گیا۔

کنونشن کے دوران کارکنوں کی جانب سے بار بار سٹیج پر چڑھنے کی کوشش کی گئی جس کے باعث تقریب کا نظم و ضبط مکمل طور پر درہم برہم ہو گیا۔

پارٹی کے ضلعی صدر صاحبزادہ حمزہ خان نے متعدد بار کارکنان کو سٹیج سے نیچے اتارنے کی کوشش کی تاہم مسلسل بے قابو صورتحال کے باعث وہ بدنظمی پر قابو پانے میں ناکام رہے۔

صورتحال یہاں تک بگڑ گئی کہ پارٹی کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کو بھی تقریر شروع کرنے سے پہلے ہی سٹیج سے اتار کر ایک طرف کرسیوں پر بٹھا دیا گیا۔

بدنظمی کے باعث نہ صرف امیر مقام کی تقریر منسوخ ہوئی بلکہ کسی بھی دیگر رہنما کو خطاب کرنے کا موقع نہ مل سکا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کو بھارت کے خلاف عظیم فتح ملی ، امیر مقام

پارٹی قیادت نے اس واقعے کی وجوہات جاننے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

Scroll to Top