معروف جاپانی کمپنی یاماہا نے پاکستان میں موٹر سائیکل کی تیاری بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
یاماہا موٹر پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے باضابطہ طور پر بتایا ہے کہ کاروباری حکمت عملی میں تبدیلی کے باعث موٹر سائیکل کی پیداوار روک دی گئی ہے۔
کمپنی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں یاماہا موٹر سائیکل استعمال کرنے والے صارفین کی طویل عرصے سے حمایت اور وفاداری کے لیے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
یاماہا نے یقین دہانی کروائی ہے کہ موجودہ صارفین کے لیے ڈیلرز کے ذریعے سپئر پارٹس فراہم کی جائیں گی، اور وارنٹی سروسز اور کسٹمر سپورٹ جاری رہے گی۔
کمپنی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے وہ آفیشل ویب سائٹ، ای میل یا واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کریں۔





