پولیس حراست میں ٹک ٹاکر کا اعتراف، لڑکی بن کر کیا کچھ کرتا رہا؟ سب کچھ اُگل دیا

پولیس حراست میں ٹک ٹاکر کا اعتراف، لڑکی بن کر کیا کچھ کرتا رہا؟ سب کچھ اُگل دیا

خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نازیبا ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والی مبینہ ’’ٹک ٹاکر لڑکی‘‘ دراصل ایک نوجوان لڑکا نکلا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالمغیز کو گرفتار کر کے اہم انکشافات حاصل کر لیے۔ پولیس ترجمان لیاقت علی کے مطابق، عبدالمغیز خواتین کے لباس پہن کر مختلف انداز میں ویڈیوز بناتا اور انہیں ٹک ٹاک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کرتا تھا۔ ان ویڈیوز میں کئی بار غیر اخلاقی حرکات بھی دیکھی گئیں، جس پر مقامی شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا تھا۔

عوامی شکایات کے بعد بام خیل پولیس چوکی نے کارروائی کرتے ہوئے عبدالمغیز کو گرفتار کر لیا۔ دورانِ تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ صرف سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کے لیے یہ ویڈیوز بناتا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق، ملزم نے آئندہ ایسی کسی غیر اخلاقی سرگرمی میں ملوث نہ ہونے کا وعدہ کیا ہے، جبکہ اس کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Scroll to Top