اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اعلیٰ سطح پر بیوروکریسی میں تقرریاں اور تبادلے کئے ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے موجودہ سیکرٹری انعام اللہ خان دھاریجو کو ان کے عہدے سے ہٹا کر صدرِ مملکت کا نیا سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر نبیل احمد اعوان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ نبیل احمد اعوان اس سے قبل پنجاب حکومت میں خدمات انجام دے رہے تھے۔
اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے دفاعی پیداوار ڈویژن میں بھی اہم تقرری کی ہے جس کے تحت میجر جنرل ابوبکر شہباز کو ایڈیشنل سیکرٹری دفاعی پیداوار تعینات کیا گیا ہے۔ ان کی تقرری تین سال کے لیے ڈیپوٹیشن/سیکنڈمنٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے، جو فوری طور پر مؤثر ہے اور تاحکم ثانی برقرار رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ: یو اے ای نے بھارت کو انتہائی کم ہدف دے دیا
نجی ٹی وی کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تمام تقرریوں اور تبادلوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔





