پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی غیر مشروط معافی، صحافیوں کا احتجاج ختم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی کارکنان کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کے واقعے پر غیر مشروط معافی مانگ لی، جس کے بعد پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) نے اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

معافی کا یہ اقدام اُس واقعے کے بعد سامنے آیا جس میں علیمہ خان سے تند و تیز سوالات پر پی ٹی آئی کارکنان نے صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی اور تشدد کیا تھا۔ واقعے پر صحافی برادری نے شدید احتجاج کرتے ہوئے تحریک انصاف سے باضابطہ معذرت کا مطالبہ کیا تھا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی معافی کے بعد صورتحال میں بہتری آئی، جب کہ پارٹی قیادت نے بھی واقعے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے نعیم حیدر پنجھوتہ کے کردار پر بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے، اور ان کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top