سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آج دوحہ کا دورہ متوقع

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آج دوحہ کا دورہ متوقع

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آج قطر کے دارالحکومت دوحہ کا دورہ متوقع ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ دورہ پہلے سے طے شدہ ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا، جس کے باعث اسے غیر معمولی سفارتی سرگرمی قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان پہلے ہی قطر پہنچ چکے ہیں، جب کہ اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ نے بھی گزشتہ روز دوحہ کا دورہ کیا تھا۔

سیاسی مبصرین اس سفارتی ہلچل کو خطے میں جاری کشیدگی اور اہم معاملات پر خلیجی ممالک کی مشاورت کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔ اگر سعودی ولی عہد آج قطر پہنچتے ہیں، تو یہ دورہ خلیجی قیادت کے درمیان اہم مشاورتی ملاقاتوں کا حصہ بن سکتا ہے۔

Scroll to Top