معروف گلوکار علی ظفر نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ کنسرٹ 27 ستمبر 2025 کو لاہور کے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں منعقد ہوگا۔
کنسرٹ میں علی ظفر کے علاوہ دیگر معروف فنکاروں کی سرپرائز شرکت بھی متوقع ہے، جن کے نام بعد میں سامنے آئیں گے۔
حاصل ہونے والی تمام رقم علی ظفر فاؤنڈیشن کے ذریعے سیلاب متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور امداد کے لیے استعمال کی جائے گی۔
علی ظفر نے کہا کہ یہ کنسرٹ صرف موسیقی کا میلہ نہیں بلکہ ایک آواز ہے، جو اُن لوگوں کے لیے امید کی کرن بنے گا جو آج بھی مدد کے منتظر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایونٹ فن اور احساس کا سنگم ہے جو حقیقی تبدیلی لا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سیلاب زدگان کے بجلی بل مؤخر، آئی ایم ایف سے بحالی امور پر بات چیت کی جائے گی، وزیر خزانہ
ٹکٹس کی فروخت کا آغاز ہو چکا ہے اور انہیں ٹکٹ والا کی ویب سائٹ سے خریدا جا سکتا ہے۔
یہ فنڈ ریزنگ کنسرٹ پاکستان کی انسان دوست برادری کے جذبے کی عکاسی ہے اور متاثرین کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کا اہم ذریعہ ہوگا۔





