خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان بارشوں کے باعث برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ ہے،محکمہ موسمیات

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے 19 ستمبر تک وقفے وقفے سے بارشوں کا نیا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے جس کے باعث برفانی جھیلوں کے پھٹنے (Glacial Lake Outburst) اور ندی نالوں میں طغیانی کے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہےجبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے، جو مقامی سطح پر سیلابی صورتحال کو جنم دے سکتی ہے۔

ادارے نے واضح طور پر متنبہ کیا ہے کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں برفانی جھیلیں پھٹنے کا اندیشہ ہے، جو فلیش فلڈنگ اور پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا سبب بن سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ: بنگلہ دیش کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

محکمہ موسمیات نے ممکنہ ہنگامی حالات کے پیشِ نظر تمام متعلقہ ضلعی و صوبائی اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

Scroll to Top