صوابی: مستورات کے تنازعے پر افسوسناک واقعہ

 استخار احمد یوسفزئی
صوابی کے علاقے احد خان میں مبینہ مستورات کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے جبکہ پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہو کر گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی ایس پی سٹی اعجاز آبازئی کے مطابق ملزمان نے مستورات سے متعلق تنازعے پر متاثرہ خاندان کے گھر کے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میاں اور بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سٹی اور پولیس چوکی انچارج بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ جہاں ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔

اعجاز آبازئی کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور زخمی ہوا، جسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

Scroll to Top