ایشیا کپ: بنگلادیش نے افغانستان کو جیت کے لیےبڑا ہدف دے دیا

ابوظبی:ایشیا کپ 2025 کے نویں میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تنزید حسن نے شاندار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 52 رنز بنائے اور سب سے نمایاں بلے باز رہے۔

سیف حسن نے 30، توحید ہردوئے نے 26 اور شمیم حسین نے 11 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ کپتان لٹن داس محض 9 رنز بنا سکے۔

اختتامی اوورز میں نور الحسن اور جاکر علی نے 12، 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے اسکور کو مستحکم کیا۔

یہ بھی پڑھیں : صوابی: مستورات کے تنازعے پر افسوسناک واقعہ

افغانستان کی جانب سے اسپنرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ راشد خان اور نور احمد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ عظمت اللہ عمرزئی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ افغانستان کی ٹیم اگر یہ میچ جیت لیتی ہے تو وہ سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر جائے گی، جب کہ بنگلادیش کے لیے ایونٹ میں اپنی بقاء برقرار رکھنے کا دار و مدار اس میچ میں کامیابی پر ہے۔

Scroll to Top