مولانا فضل الرحمان نے قطر میں مسلم اتحاد کی ضرورت پر زور دیا، تبدیلی کا وقت آ گیا

دوحہ: امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم دنیا کے دفاع کے لیے باہمی اتحاد و اتفاق ناگزیر ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوحہ کانفرنس اسلامی دنیا کے وحدت کے لیے ایک نقطہ آغاز ثابت ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان نے قطر کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں ان کی قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاطر سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے قطر پر حالیہ اسرائیلی حملے کی سخت مذمت کی اور قطر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : علی امین گنڈاپور کا شہید میجر عدنان کے گھر تعزیتی دورہ، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی

انہوں نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے فوری انعقاد کو قابل تحسین قرار دیا اور کہا کہ امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی اشد ضرورت ہے تاکہ اسرائیلی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کیا جا سکے۔

قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاطر نے مولانا فضل الرحمان کے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسرائیلی حملے کے موقع پر پاکستانی قوم کی طرف سے یکجہتی کا اظہار قابل تعریف ہے۔

Scroll to Top