اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے گذشتہ دنوں شہید میجر عدنان اسلم کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کی خاطر میجر عدنان کی بہادری اور قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
علی امین خان گنڈاپور نے کہا کہ سوگوار خاندان کے غم میں پوری قوم برابر کے شریک ہے۔ شہید میجر عدنان اسلم نے دہشت گردوں کا انتہائی جوانمردی سے مقابلہ کیا، اور پوری قوم کو ایسے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے سیلاب متاثرہ بچوں کے لیے امداد کا اعلان کردیا
امن کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز، پولیس اور دیگر اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔





