’’وہ پاکستان سے نفرت کرتے ہیں‘‘ مشاہد حسین سید کا پاکستان کو بھارت کیساتھ نہ کھیلنے کا مشورہ

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے پاکستان کو بھارت کے ساتھ کرکٹ نہ کھیلنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے وجود سے خوش نہیں اور وہ پاکستان سے نفرت کرتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل (جیو نیوز) سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ بھارت ہماری ٹیم کے ساتھ کھیل کر ہمیں بے عزتی کرتا ہے، اس لیے بہتر یہی ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کرکٹ مقابلے بند کر دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ہماری طرف ہاتھ ملانے کو بھی تیار نہیں اور پاکستان آنے سے انکار کرتا ہے۔

مشاہد حسین سید نے کہا کہ بھارت کی نفرت اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ دو سال قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی اور پاکستان کو شکست دی۔ اسی وجہ سے ہمیں ایسی ٹیم کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے گریز کرنا چاہیے جو ہمارے ملک کے خلاف نفرت رکھتی ہو۔

چیئرمین پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ نے بھارتی کپتان سوریہ کمار یادو کی حالیہ جیت کو بھارتی فوج اور پہلگام واقعے کے متاثرین کے نام کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خود دہشتگرد ہے جس نے جارحیت کی اور پاکستان نے اس کا مؤثر جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی اس شکست کو پروپیگنڈا کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top