سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی اور ملکی مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24 ڈالر کی کمی کے بعد 3 ہزار 668 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی واضح نظر آئے، جہاں فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 58 روپے کی کمی ہوئی اور یہ قیمت 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے پر آ گئی ہے۔

سونے کی قیمتوں میں یہ کمی سرمایہ کاروں اور صارفین کے لیے خوش آئند خبر سمجھی جا رہی ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو سرمایہ کاری یا زیورات کی خریداری کے خواہاں ہیں۔

Scroll to Top