محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
خیبرپختونخوا کے اضلاع پشاور، سوات، کوہاٹ، مردان، دیر، چترال، بنوں، باجوڑ، ایبٹ آباد، صوابی اور مانسہرہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، لاہور، سرگودھا، خوشاب، سیالکوٹ، نارووال، قصور، حافظ آباد، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، گجرات اور گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے، جہاں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : میچ ریفری نے معافی مانگ لی، کرکٹ اور سیاست ساتھ نہیں چل سکتے: چیئرمین پی سی بی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔





