پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر آپریشن غضنفر وسیم کنڈی کو معطل کردیا ہے۔
یہ اقدام سرکاری گاڑی کے غلط استعمال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کیا گیا۔
غضنفر وسیم کنڈی کی معطلی کا نوٹیفکیشن 120 دنوں کے لیے جاری کیا گیا ہے۔
اعلیٰ حکام نے فوری طور پر معطلی کے فیصلے کو نافذ کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد نے اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے
معطل کردہ افسر گریڈ اٹھارہ سے تعلق رکھتے ہیں اور حکومتی سطح پر اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔





