وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا، ایاز صادق

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت کو ملک کے لیے باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کے نئے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تاریخی اقدام سے پاکستان کا دفاع مضبوط ہوگا اور خطے میں امن و سلامتی کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی بصیرت اور قیادت پر فخر کرتی ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب اسلام اور امن کی مشترکہ طاقت ہیں اور ان کا اتحاد ناقابل شکست ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے مڈل آرڈر بیٹنگ بہتر بنانے پر زور دے دیا

اسپیکر نے کہا کہ امت مسلمہ کی واحد امید پاکستان ہے اور یہ ہر قیمت پر امت کا دفاع یقینی بنائے گا۔

Scroll to Top