ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ بھارت کے خلاف سپر فور میں چیلنج کے لیے ٹیم تیار ہے لیکن ابھی تک اپنی بہترین کارکردگی نہیں دکھا سکے۔
انہوں نے مڈل آرڈر میں بیٹنگ کو بہتر بنانے کی ضرورت پر خاص زور دیا اور کہا کہ اگر مڈل اوورز میں اچھی بیٹنگ ہو تو ٹیم اسکور کو 170 تک لے جا سکتی ہے۔
سلمان علی آغا نے شاہین آفریدی اور ابرار احمد کی عمدہ بولنگ کو بھی سراہا اور کہا کہ وہ میچ ونرز ثابت ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ : پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے دی
ادھر یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے کہا کہ پاکستان کو کم اسکور پر محدود کرنے میں ان کے بولرز کا کریڈٹ جاتا ہے، اگرچہ ان کا ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگیا، لیکن تجربہ حاصل کیا ہے۔
آج ایشیا کپ میں افغانستان اور سری لنکا کے درمیان اہم مقابلہ ہوگا۔





