پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بھارت کیلئے سرپرائز تھا! مشاہد حسین

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بھارت کیلئے سرپرائز تھا! مشاہد حسین

سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے کے بارے میں پہلے کوئی علم نہیں تھا اور یہ ان کے لیے ایک سرپرائز تھا۔

نجی ٹی وی چینل( جیو نیوز) سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین نے کہا کہ بھارت اسرائیل کی جارحیت کی حمایت کر رہا تھا، جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان یہ معاہدہ اس خطے کی سیاست میں ایک اہم موڑ ثابت ہوگا۔

مشاہد حسین نے مزید کہا کہ قطر پر حملے کے بعد امریکہ نے عرب ممالک کو دھوکہ دیا ہے اور اب عرب ممالک کا امریکہ پر اعتماد ختم ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعاون سے اسرائیل ضرور گھبرائے گا اور یہ خطے میں طاقت کے توازن کو بدل دے گا۔

سابق وزیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ نے اسرائیل کے حق میں اپنی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا ہے، جو خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

یہ معاہدہ خطے میں نئی سفارتی تبدیلیوں کی نشاندہی کرتا ہے اور پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Scroll to Top