پاکستان کے مایہ ناز جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم آج ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے ایکشن میں ہوں گے۔ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ارشد ندیم کا مقابلہ دنیا کے بہترین تھروورز سے ہوگا۔
فائنل مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بج کر 23 منٹ پر شروع ہوگا، جس میں کل 12 ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔ ارشد ندیم کو تیسرے نمبر پر تھرو کرنے کا موقع ملے گا، جبکہ ان کے روایتی حریف اور اولمپک چیمپئن بھارت کے نیرج چوپڑا چوتھے نمبر پر تھرو کریں گے۔
فائنل میں ہر ایتھلیٹ کو چھ، چھ باریاں دی جائیں گی، اور گولڈ میڈل کے لیے سخت مقابلہ متوقع ہے۔
کیا ارشد ندیم پاکستان کے لیے تاریخ رقم کریں گے؟ شائقین کو آج کے مقابلے میں ایک سنسنی خیز اور جذباتی لمحے کا انتظار ہے۔





