پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے سے بھارت کی بے چینی بڑھ گئی

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی شراکت داری پر مبنی معاہدے پر بھارت نے اپنا ردعمل دے دیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ بھارت اس پیشرفت سے پہلے سے باخبر تھا اور اس معاہدے کی رپورٹس پر باریک بینی سے نظر رکھی جا رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کے لیے پُرعزم ہے۔

ان کے بقول یہ معاہدہ خطے کے حالات اور عالمی استحکام پر کیا اثر ڈال سکتا ہے اس کا تفصیلی تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی دارالحکومت ریاض میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان “اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے” (SMDA) پر دستخط ہوئے تھے۔

اس معاہدے کے تحت اگر دونوں میں سے کسی ایک ملک کو بیرونی جارحیت کا سامنا ہوتا ہے تو اُسے دونوں ممالک کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : الیکٹرک گاڑی خریدنے کا سنہری موقع،ایم جی پاکستان نے بڑی رعایت کا اعلان کردیا

یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی اسٹریٹیجک تعاون اور دفاعی شراکت داری کو نئی سطح پر لے جانے کی علامت ہے۔

Scroll to Top