پاکستان اقوام متحدہ میں فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا، عاصم افتخار

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

عاصم افتخار نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو سخت الفاظ میں اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں روزانہ درجنوں شہری شہید ہو رہے ہیں اور خوراک کی قلت کے باعث بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیل نے غزہ پر حملوں میں اسپتالوں کو بھی محفوظ نہیں چھوڑا۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی جائے۔

یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی خونریز کارروائیاں جاری ہیں، جس میں بچوں اور خواتین سمیت درجنوں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : باجوڑ: آپریشن متاثرین کی واپسی کا عمل شروع، 7 ہزار افراد لوٹ گئے

سلامتی کونسل میں آج پاکستان سمیت 10 غیر مستقل ارکان نے غزہ میں فوری، غیر مشروط جنگ بندی کی قرارداد پیش کی، لیکن مستقل رکن امریکہ نے اسے ویٹو کر دیا۔

قرار داد میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ فلسطینی علاقوں میں امدادی سامان کی فراہمی پر عائد پابندیاں ختم کرے۔

Scroll to Top