پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نےکہا ہے کہ مشن نور نام منتازعہ ہونے کی وجہ سے تبدیل کیا گیاہے۔
حلیم عادل شیخ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات سے میں ابھی تک جاگ رہا ہوں چونکہ ایشو نارمل نہیں تھا بہت اہم تھا اذان تو دینی ہے ،اذان ہم دیں گے اذان ہم دے رہے تھے ،جتنے مشکلات ہیں ،پاکستان اس وقت پھنسا ہوا ہے اذان تو ہم نے دینی ہے لیکن کل رات سے پہلے ہمیں نہیں معلوم تھا لیکن کل رات جب ایک عالم دین نے ہمیں بتایا ہماری نالج میں جب ایک بات آگئی تو ہمارا فرض تھا اس کی گہرائی میں جانے کا اس کے بعد ہم نے رابطہ کیا ،صاحبزادہ حامد رضا صاحب سے رابطہ ہوا کچھ اور علماء کرام سے ہم نے رابطہ کیا تو یہ سامنے آیا کہ مشن نور جو نام ہے وہ اختلافی معاملہ ہے اس کے اوپر کنٹروورشل ایشو تھا ۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ہم نے میں نے فوری طور پہ جا کے پولیٹیکل کمیٹی میں معاملے کو رکھا چونکہ رات تھی ہم صبح ہونے کا انتظار کیا صبح کو خود میں نےنور الحق قادری صاحب سے بھی رابطہ کیا ،ہماری پوری قیادت نے ایک دوسرا رابطہ کیا پوری لیڈرشپ سے ہمارا رابطہ ہوا، نور القادری صاحب جو کہ عمران خان صاحب کے افیشل فوکل پرسن مذہبی امور کے حوالے سے تو اذان پہ نہ اعتراض تھا نہ اعتراض ہے لیکن اصل معاملہ تھا نام کا ۔
حلیم عادل شیخ نے کہاکہ یہ ایشو ریزولو ہو گیا ہے ،نام اس کا حکم اذاں ہو چکا ہے ،افیشل نام حکم اذاں ہو چکا ہے ،عمران خان صاحب کے افیشل فوکل پرسن نور الحق قادری صاحب کی جانب سے اس کا نام دے دیا جا چکا ہے۔





