پٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آ گئی

پاکستان میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ (جولائی اور اگست 2025) کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 2.538 ارب ڈالرز کا زرِ مبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.662 ارب ڈالرز کے مقابلے میں کم ہے۔

ماہانہ بنیادوں پر بھی اگست 2025 میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں کمی دیکھی گئی ہے۔ اگست کے مہینے میں درآمدی بل 1.193 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اگست کے 1.398 ارب ڈالر کے مقابلے میں 14.7 فیصد کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فرانس سمیت کئی ممالک نے فلسطین کو ریاست تسلیم کر لیا، پاکستان کا خیرمقدم

اسی طرح جولائی 2025 کے مقابلے میں اگست میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 11.4 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ جولائی میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 1.346 ارب ڈالرز خرچ ہوئے تھے۔

یاد رہے درآمدات میں کمی ملک کی معاشی صورتحال اور درآمدات پر کنٹرول کے حکومتی اقدامات کی عکاسی کرتی ہے، تاہم اس سے توانائی کی ضروریات پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Scroll to Top