خیبرپختونخوا میں ڈینگی وبا کی شدت، 8 ماہ میں 97 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

پشاور: خیبرپختونخوا میں ڈینگی کا بحران تشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے جہاں رواں سال جنوری سے اگست کے دوران مجموعی طور پر 97 ہزار 212 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ متاثرہ ضلع نوشہرہ رہا جہاں 9 ہزار 726 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔

دوسرے متاثرہ اضلاع میں پشاور میں 9 ہزار 455، سوات میں 8 ہزار 951 اور شانگلہ میں 7 ہزار 895 کیسز رپورٹ ہوئے۔

خاص طور پر اگست کا مہینہ وبا کے حوالے سے سب سے سنگین رہا جس میں 22 ہزار 863 نئے مریض سامنے آئے، جو کہ سال کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلابی صورتحال اور کھڑے پانی میں مچھر کے افزائش کے سازگار ماحول نے ڈینگی کے کیسز میں اضافے کی بڑی وجہ بنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں ربیع الثانی 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الثانی 25 ستمبر کو ہوگا

انہوں نے عوام سے کہا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور پانی کو جمع ہونے سے روکیں تاکہ مچھر کے خاتمے میں مدد مل سکے۔

محکمہ صحت نے بھی ڈینگی کے خلاف حفاظتی اقدامات کو مزید تیز کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ اس وبا پر قابو پایا جا سکے۔

Scroll to Top