گرین شرٹس کا حوصلہ بلند، سلمان آغا نے فائنل کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

دبئی : قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے بنگلادیش کے خلاف دلچسپ مقابلے میں 11 رنز کی جیت کے بعد کہا ہے کہ ٹیم فائنل کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور وہ جانتی ہے کہ فائنل میں کیسے کھیلنا ہے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان آغا نے بولرز اور فیلڈرز کی تعریف کی اور کہا کہ اگر آپ ایسے سخت میچز جیتتے ہیں تو واقعی خاص ٹیم کہلاتے ہیں۔ شاہین آفریدی نے شروع سے ہی مخالف ٹیم پر دباؤ قائم رکھا۔

یہ میچ ایشیا کپ کی تاریخ میں اہم سنگ میل ہے، کیونکہ پہلی مرتبہ پاکستان اور بھارت 28 ستمبر کو ایشیا کپ کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔

اس سے قبل دونوں ٹیمیں دو بار گروپ مرحلے میں مقابلہ کر چکی ہیں، جس میں بھارت نے دونوں میچز جیتے۔

1984 سے اب تک ایشیا کپ کے 16 ایڈیشنز کا انعقاد ہوا ہے لیکن پاکستان اور بھارت کبھی ایک ساتھ فائنل میں نہیں پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا

اس بار شائقین کرکٹ کو پہلی بار ایشیا کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں یہ روایتی حریف فائنل میں کھیلتے دیکھنے کا موقع ملے گا۔

اس دوران بھارت 8 مرتبہ ایشیا کپ جیت چکا ہے جبکہ سری لنکا کے نام 6 اور پاکستان کے نام 2 بار ٹرافی ہے۔

Scroll to Top