واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بہت قابل اور قابل احترام رہنما ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل پاکستان کے لیے بڑے فخر کی بات ہیں، اور ہمیں خوشی ہے کہ وہ اس وقت واشنگٹن میں موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ممکن ہے وہ اس کمرے میں بھی موجود ہوں، اور ہم ان کی آمد کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے ساتھ ملاقات اہم معاملات پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرے گی اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
انہوں نے پاکستانی قیادت کی اہمیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ مل کر علاقائی سلامتی اور تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکہ دونوں ممالک کے تعلقات کے نئے دور کی شروعات سمجھا جا رہا ہے۔





