امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کے دوران نہ صرف اہم سیاسی بات چیت کی بلکہ اپنی منفرد شخصیت کا بھی بھرپور اظہار کیا۔
صدر ٹرمپ نے اپنی کوٹ پر فائٹر جیٹ کا پین سجایا جسے سیاسی ماہرین دفاع اور خارجہ پالیسی کی کامیابی کی علامت قرار دے رہے ہیں۔
یہ پین نہ صرف ٹرمپ کے حسِ مزاح کی عکاسی کرتا ہے بلکہ اس کے ذریعے انہوں نے ایک واضح سیاسی پیغام بھی دیا۔
ٹرمپ نے اس انداز میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی باریک بینی سے ٹرول کیا، خاص طور پر رافیل جہاز کی خریداری اور دفاعی پالیسی کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں۔
صدر ٹرمپ کے اس منفرد انداز نے عالمی میڈیا میں خاص توجہ حاصل کی اور خطے کی سیاسی صورتحال میں ایک نیا رخ پیدا کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو امن کے علمبردار اور جری قیادت کا حامل قرار دیا جنہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر جنوبی ایشیا میں بحران ٹالا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی صدر ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کا اعلامیہ جاری
وزیراعظم نے غزہ میں جنگ ختم کرنے کی ٹرمپ کی کوششوں کی بھی تعریف کی اور انسداد دہشت گردی میں پاکستان کے کردار کی حمایت پر شکریہ ادا کی، وزیراعظم نے سیکیورٹی اور انٹیلی جنس تعاون بڑھانے پر زور دیا۔





