ایک ہی اننگز میں 3 سنچریاں،ویسٹ انڈیز نے بھارتی بولنگ کے پرخچے اڑا دیے

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 405 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کر دیا۔

ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں یہ محض چھٹا موقع ہے جب کسی ایک ہی اننگز میں ایک ہی ٹیم کے تین بیٹرز نے سنچریاں اسکور کی ہوں۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوپنر جان کیمبل نے 68 گیندوں پر 9 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 101 رنز کی تیز ترین اننگز کھیلی۔ کپتان شائے ہوپ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 94 گیندوں پر 104 رنز بنائے جبکہ امیر جنگو نے 77 گیندوں پر 13 چوکوں اور 3 چھکوں کے ساتھ 114 رنز کی دھواں دار اننگز تراشی۔

اننگز کے اختتام پر روسٹن چیز 29 اور شمر جوزف 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ آخری 5 اوورز میں ویسٹ انڈیز نے 36 رنز بنا کر مجموعی رن ریٹ 8.10 تک پہنچا دیا۔

بھارت کی جانب سے گورنور برار، رویندر جدیجا اور کلدیپ یادیو نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے تھرواننتھاپورم میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے 1-0 کی برتری قائم کی تھی، جہاں ویرات کوہلی اور شبمن گل نے سنچریاں بنا کر 296 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : دبئی سے تل ابیب جانے والے طیارے میں کاک پٹ کے اندر پائلٹس کی لڑائی

دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے تاریخی کم بیک کرتے ہوئے بھارتی بولنگ لائن اپ کو مکمل طور پر زیر کر لیا ہے اور اب بھارتی بیٹنگ لائن کو سیریز میں برتری برقرار رکھنے کے لیے 406 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف عبور کرنا ہوگا۔

Scroll to Top