ایمل ولی خان نے بدر منیر سے علی امین گنڈاپور کو تشبیہ دینے پر معذرت کر لی

عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر ایمل ولی خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو لیجنڈ اداکار بدر منیر سے تشبیہ دینے پر قوم سے معافی مانگ لی ہے۔

اے این پی کے صدر ایمل ولی خان انہوں نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے بیان سے بدر منیر کی تذلیل ہوئی ہے، جس پر وہ دل سے معذرت خواہ ہیں۔

نجی نیوز چینل اے بی این نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتا ہے کہ انہوں نے بدر منیر کی تذلیل کی ہے، جس پر وہ قوم سے معذرت خواہ ہیں۔

ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ وہ سب سے سامنے پوری قوم سے معافی مانگتا ہے، بدر منیر ایک بہترین اداکار تھا، علی امین گنڈا ہور تو کچھ بھی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ایمل ولی خان نے حالیہ سیاسی تناظر میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ نصیب کی بات ہے کہ پنجاب کو مریم نواز ملی اور خیبرپختونخوا کو بدر منیر مل گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نصیب کی بات ہے، پنجاب کو مریم نواز ملی، خیبرپختونخوا کو بدر منیر، ایمل ولی خان

ایمل ولی خان کے وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کو بدر منیر سے تشبیہ دینے والے بیان کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد انہوں نے وضاحت اور معذرت پیش کی۔

Scroll to Top