خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں ویلیج کونسلوں کی مختلف کیٹگریز کی 24 خالی نشستوں پر تیسرے ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 29 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔
انتخابات صوبے کے 11 اضلاع میں منعقد ہوں گے جن میں چارسدہ، سوات، شانگلہ، اپر دیر، لوئر دیر، ملاکنڈ، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، ہری پور اور مانسہرہ شامل ہیں۔
انتخابی شیڈول کے مطابق 30 ستمبر 2025 کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی اور ان کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے جبکہ پولنگ 19 اکتوبر 2025 کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت اور سوئٹزرلینڈ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ پر تعاون بڑھانے پر اتفاق
ریٹرننگ افسران کی جانب سے انتخابی نتائج کا باقاعدہ اعلان 22 اکتوبر 2025 کو کیا جائے گا۔





