شہباز شریف اور ٹرمپ کی ملاقات نے سفارتی روابط کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا، امیر مقام

وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کو تاریخی اور مثبت قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات پاک امریکہ تعلقات میں نئے دور کی شروعات ہے۔

انجینئر امیر مقام نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں موجودگی کو پاک فوج کی عالمی اہمیت کا ثبوت قرار دیا اور امریکی صدر کی جانب سے انہیں شاندار شخصیت کہنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اورکزئی میں خوارج کے خلاف جرگہ، عوام نے ڈٹ کر مقابلے کا اعلان کر دیا

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری کی توقع پیدا ہوئی ہے اور وزیراعظم نے پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر مؤثر انداز میں پیش کیا۔

Scroll to Top